جواب
صورتِ
مسئولہ میں اگر حالتِ احرام کے دوران کسی شخص کے بدن سے خون نکل آئے تو اس پر کوئی
دم واجب نہیں ہوتا، نہ ہی صدقہ لازم ہوتا ہے، کیونکہ ایسی صورت میں شریعت نے اس پر
کوئی کفارہ مقرر نہیں کیا۔
جیسا
کہ فتاویٰ عالمگیری میں ہے
"ولا بأس للمحرم أن يحتجم أو يفتصد أو يجبر الكسر أو يختتن"
(یعنی: محرم کے لیے حرج کی بات نہیں اگر وہ پچھنے لگوائے، فصد
کرے، ہڈی جڑوائے یا ختنہ کروائے)
اس
عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ حالتِ احرام میں ایسی طبی ضرورت کی چیزیں جائز ہیں اور
ان پر کوئی دم یا صدقہ لازم نہیں ہوتا۔
واللہ
اعلم بالصواب
No comments:
Post a Comment